پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

tajir

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کوآپریٹو کرائم سرکل نے ایک بڑے دھوکہ دہی کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری بھر کر بھیجنے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی گئی، جہاں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز کی خاتون نمائندہ مس کورائن چن کی شکایت پر فوجداری انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے چینی کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن کے ساتھ 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ڈنزو ٹریڈرز نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین برآمد کرنا تھی۔ تاہم، 11 فروری کو کراچی کی بندرگاہ سے چین کی بندرگاہ تک بھیجی گئی کھیپ میں قیمتی معدنیات کی جگہ مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

مقدمے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ایل سی کو دھوکہ دہی کے ذریعے کیش کرالیا۔ انہوں نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ اور بوگس دستاویزات جمع کروائیں تاکہ جعلسازی سے اپنے حق میں رقم حاصل کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا بلکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکنگ فراڈ بھی کیا۔ اس دھوکہ دہی سے چینی درآمد کنندہ کمپنی کو نقصان پہنچا اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کو ان کے دفتر سے، جو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن شامل ہوتے ہیں، اور اسے اسٹین لیس اسٹیل میں استعمال ہونے والے اہم عنصر فیرو کروم کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

Comments are closed.