پاکستانی تارکین وطن نے نومبرمیں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں؛ سٹیٹ بینک

0
33

سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے نومبر 2022 کے دوران 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں ۔

جمعرات کو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب (498 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (377.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (299.1 ملین ڈالر) اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے (229.4 ملین ڈالر) کی ترسیلات زر کیں۔ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر)کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 12 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصےکے مقابلےمیں 9.6 فیصدکم ہے۔

جولائی تا نومبر سعودی عرب سے بھیجی گئی رقوم 13.2 فیصدکم ہوکر 2.95 ارب ڈالر، عرب امارات سے بھیجی گئی ترسیلات 11.3 فیصد کم ہو کر 2.26 ارب ڈالر رہیں۔ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ترسیلات کم ہوئیں جبکہ امریکا سے ترسیلات زر میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2022 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں اور مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصدکم رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی ابتدائی 5 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات سے رواں سال بھیجی گئی رقوم 9.6 فیصدکم ہیں۔  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کم ہوئی ہیں جب کہ امریکا سے پانچ مہینوں میں ترسیلات 4.3 فیصد بڑھی ہیں۔

Leave a reply