پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ورلڈ سپر لیگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے-
پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 17 میچ کھیل کر 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس درجہ بندی میں انگلینڈ اور بنگلا دیش بالترتیب 18،18 میچ کھیل کر 125 اور 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
رینکنگ میں افغانستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بھارت چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، آئرلینڈ نویں، سری لنکا دسویں، جنوبی افریقہ 11ویں، زمبابوے 12ویں اور نیدر لینڈز 13ویں نمبر پر موجود ہے۔
بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ فخر زمان نے…
واضح رہےکہ پاکستان نےنیدر لینڈ کو ون ڈے سیریز میں پہلےاوردوسرے میچ میں شکست دےکر 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بابر اعظم، محمد رضوان اورآغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
قبل ازیں پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا تھا جو نیدر لینڈ کی ٹیم پورا نہ کرسکی اور پچاس اوور کے اختتام پر8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پرصرف 298 رنز بناسکی-