مزید دیکھیں

مقبول

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

پنجاب میں فلیجل، ٹراماڈول اور میٹرنیڈازول پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب میں 8 غیرمحفوظ ادویات پر...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا ، پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔

باغی ٹی وی : والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے ان کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں منگل کے روز باہمی میچ کا انعقاد ہوا، بولرز اور بیٹرز کو مختلف اہداف دیئے گئے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں میں نکھار کیلئے کاوشیں جاری رکھیں، بعد ازاں کرکٹرز نے جم میں جسمانی ورزشیں کیں۔


سیریزکیلئے16 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی اظہرعلی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور سعود شکیل تربیتی کیمپ میں شریک ہیں،دیگر پی ایس ایل 7 میں مصروفیت کی وجہ سے حصہ نہیں بن سکے ، 5 ریزرو میں سے 2 کرکٹرز یاسرشاہ اورمحمد عباس کیمپ میں شامل ہیں، اضافی کھلاڑیوں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ ، محمد علی، رضا المصطفٰی اور تاج ولی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا


فاسٹ بولرعرفان اللہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رپورٹ نہیں کر سکے تھے،ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان موجود ہیں، بدھ کو کیمپ کے آخری دن دوپہر میں پریکٹس سیشن ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے قومی کرکٹرزاور پی ایس ایل7 سے فارغ ہونے والے کھلاڑی بدھ سے سہ روز آئسولیشن میں رہنے کےبعدٹریننگ کا آغاز کر دیں گے لیگ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کواسکواڈ میں شامل ہوکربراہ راست ببل کاحصہ بنیں گے، ان کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی آسٹریلوی ٹیم سڈنی میں سہ روزہ آئسولیشن کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 27 فروری کواسلام آباد پہنچے گی جہاں اس کا ایک دن کا قرنطینہ طے ہے۔

نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان انتقال کر گئے

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم 24 سال کےبعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہےدونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے…