انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

0
46

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

آسٹریلیا سے شکست،افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے سے شکستوں نے پاکستان کی مہم انتہائی کمزور کردی،سیمی فائنل تک رسائی کیلیے موہوم سی امید باقی ہے-

بھارتی ٹیم آج بنگلادیش کے مقابل ہوگی،پاکستان کا جمعرات کو سخت جان پروٹیز سے سامنا ہونا ہے، اس معرکے کیلیے سڈنی میں موجود کرکٹرز کا گزشتہ روز کوئی پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا،کھلاڑیوں کیلئے ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں پرستاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ،جنوبی افریقی کرکٹرز بھی پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے۔

قومی کرکٹرز گزشتہ روز آرام سے تازہ دم ہوچکے،آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں سے بڑے چیلنج کی بھرپور تیاری ہوگی، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے صرف ایک دن ہی میسر ہے، مینجمنٹ ٹیم کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

Leave a reply