اسلام آباد: آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اعلی سطع کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں، 10 اپریل سے 16 اپریل تک واشنگٹن میں ان کے ہیڈکوارٹرز پر ’براہ راست‘ ملاقاتیں ہوں گی۔
بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا
دورے کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر حکام کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز بھی ہوں گی علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن میٹنگز میں شمولیت کا امکان ہے۔
قبل ازیں عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس کے لیے آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز بھی واشنگٹن میں جمع ہوگا تاہم بورڈ سالانہ اجلاس میں دو طرفہ پیکج کے حوالے سے مشاورت نہیں کرے گا بلکہ وہ رکن ممالک کو اپنے پیکج کے لیے مہم کا موقع فراہم کریں گے۔
پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری
عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خزانہ، ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان، اراکین پارلیمان، نجی شعبے کے نمائندے اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ دیگر مالی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔