باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کے وجود کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے دامن پر بدنما داغ ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح نے اسرائیل کے نقشہ کو خنجر سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے دنیا کیلئے ناسور قرار دیا تھا، جب تک پاکستان میں اللہ کے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نظام نافذ نہیں ہوگا، ریاست مدینہ کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے، قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اس ملک سے کرپٹ، بد عنوان، خائن، چور، لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر غریب، جہالت، بے روزگاری، ظلم و بربریت، ناانصافی، عریانی فحاشی اور بے حیائی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا راج ہے، جہاں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے، کشمیر کو بھارتی پنجہ استبداد سے نجات دلانے کیلئے پاک فوج ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے جذبہ سے سرشار ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے اور کشمیریوں کو آزادی دلائے۔

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے جشن آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے، جس عظیم مقصد کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں تھیں، اس مقصد عظیم کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو حقیقی ریاست مدینہ بنا کر دم لیں گے۔

پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

Shares: