پاکستانیو…مبارک ہو، بھنگ کی فصل کی کٹائی شروع ہو گئی

بھنگ کی پہلی فصل تیار، وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کے بعد کٹائی کا آغاز کردیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے باقاعدہ کٹائی کا افتتاح کیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کا اہم جز بیج ہے، جسے برآمد کریں گے جبکہ بھنگ کی کاشت سے میڈیسن کے شعبے کو فائدہ ہوگا بھنگ کا ٹرن اوور بہت تیز ہے ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں جس پرہم نے توجہ نہیں دینی ، انڈسٹریز میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے جو بھنگ سے پراڈکٹس بنتی ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیںگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا اب کٹائی کا وقت آگیا ہے ہم نے کے پی، بلوچستان اور گلگت سے بھنگ لی تھی بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی دس گنامنافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی پالیسی اور قانون نہیں بنے گا تو انڈسٹری آگے نہیں جاسکتی وزارت ایگریکلچر،ایف بی آر،وزارت صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے مل کر پالیسی بنائی ہے

بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز

قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کی قومی پالیسی تیار کر لی گئی ہے اور کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے،شبلی فراز بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں

قبل ازیں جب فواد چودھری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تھے تو انہوں نے بھی بھنگ کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا، ایک بار فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار ریجن بھنگ کی پیداوار کے لیے بہترین ریجن ہے، حکومت اب خود بھنگ کی کاشت کرے گی۔ ہمیں صنعتی طور پر بھنگ کے پودوں کے استعمال کا لائسنس ملا ہے، بھنگ کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے تاریخ رہی ہے 2016 کے بعد ایک انقلابی ریسرچ بھی سامنے آئی کہ بھنگ میں موجود عنصر کے اثرات شدید درد کے مریضوں کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں، چین اب 40 ہزار ایکٹر، کینڈا 1 لاکھ ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کر رہا ہے بھنگ کے پودے سے فائبر بھی بنتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مفید ہے، کپاس کی پیداوار کم ہونے پر بھنگ کا پودا اس کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ حکومت فی الحال خود بھنگ کی پیداوار پر مزید ریسرچ اور سیف گارڈ طے کرے گی، یہ پودا حکومت خود پیدا کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی ۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری کیا گیا جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ ملے گی ۔

واضح رہے کہ فروری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں چرس و دیگر منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے جس کے پیش نظر حکومت وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں چرس سے دوا تیار کی جائے گی، ہم ہر سال ہیروئن، چرس اور افیون بڑی مقدار میں پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ فروری میں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منشیات کو ادویات میں استعمال کے لیے شہریار آفریدی نے درست بات کی ہے ، منشیات کو ضائع کرنے کے بجائے ادویات میں استعمال کیا جائے تو یہ ایک مثبت کام ہوگا ۔

سپریم کورٹ میں ججز بھی "بھنگ” کے فائدے بتانے لگے

Shares: