پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کے بعد بابراعظم بولنے پر مجبور ہوگئے

0
21

پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کے بعد بابراعظم بولنے پر مجبور ہوگئے

باغی ٹی وی کپتان بابر اعظم آخر کار اس اپنایت اور محبت کےہاتھوں اظہار کرنے پر مجبور ہوگئے جو کہ پاکستانیوں کی طرف سے ان کو ملا ہے . ان کا کہنا تھا ک جو پیار مجھے چاہنے والوں اور خاص کر پاکستانیوں سے ملتا ہے اس کا شکریہ الفاظ میں ادا کرنا ممکن نہیں ہے .

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔


قومی ٹیم کے کپتان نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعا، حمایت جاری رکھنے کا بھی کہا۔

خیال رہے کہ ‌ رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق اب بلے بازوں میں کوہلی نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں اور کولی دوسرے نمبر پر ہیں.

واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

اس اعزاز کو پانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

اس سنگ میل کے حصول پر بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

Leave a reply