معیشت بہترہونے لگی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بڑھ گئی ، ملکی حالات کے بھی بہترہونے کی امید

اسلام آباد: معیشت بہترہونے لگی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح بڑھ گئی،ملکی حالات کے بھی بہترہونے کی امید،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرز کی سطح سے بھی بڑھ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے یہ کہا گیا ہےکہ اگلے چند دنوں تک زرمبادلہ کے ذخائرمزید بڑھنے کی امید ہے

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48کروڑ62لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے 27دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب8کروڑ14لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے تھے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر58کروڑ21لاکھ ڈالرز اضافے سے 11ارب48کروڑ94لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ59لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب59کروڑ20لاکھ ڈالرز رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں58کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافے سے11.48 ارب ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.59 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.