پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیاں بھی مہنگی

0
89
Cars

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیاں بھی مہنگی

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیاں بھی دن بدن مہنگی ہوتی چلی جارہی ہیں جبکہ گزشتہ سال درآمدی ڈیوٹیز بڑھنے سے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمت میں بھی لاکھوں روپے اضافہ ہو گیا تھا جس کے باعث ان کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔ جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں مہنگائی کے سبب نمایاں کمی کے باعث نہ صرف کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں بلکہ بہت سارے خریدار اور صارف بھی جو گاڑی رکھنا چاہتے مگر گاڑیاں مہنگا ہونے کے سبب وہ خرید نہیں پارہے ہیں.

ایک کار ڈیلرز کے مطابق گزشتہ حکومت جو پاکستان تحریک انصاف کی تھی نے غیرملکی کاروں پر ڈیوٹیز میں اضافہ کردیا تھا اور اس وقت تو خریدار گاڑیوں کی قیمت سن کر ہی پریشان ہو جاتے جبکہ خریداروں کے مطابق گاڑی کا جو ریٹ آج سے ایک سال پہلے تھا اب اس میں کئی لاکھ روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، خاص طور پر سفید پوش طبقے کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔


ایک صارف نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "ہونڈا سیویک کا ایک اشتہار فیس بک پر دیکھا جس میں قیمت $1599 ڈالر بتائی گئی لیکن پاکستان میں ہم یہ استعمال شدہ گاڑیاں خریدتے ہوئے کتنی مہنگی قیمت پرسکون طور پر ادا کرتے ہیں. علاوہ ازین ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے بڑی شوق ہے کہ کوئی اچھی گاڑی خریدیوں لیکن پاکستان میں ایک تو اب استعمال شدہ گاڑیاں بہت مہنگی ہیں جبکہ نئی ان سے بھی مہنگی اور ان کے اندر جو لوہا ہے لگتا ہے کہ وہ لوہا نہیں بلکہ کسی ٹین سے بنائی گئی ہیں لہذا میں نے باہر سے منگوانے کا سوچا تو معلوم ہوا ادھر بھی لاکھو روپے کارگو اور پھر حکومتی ٹیکس ادا کرنے میں لگیں گے لہذا ارادہ منسوخ کرلیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

ایک رپورٹ کے مطابق 800 سی سی تک کی جو گاڑیاں مارکیٹ میں 850000 روپے کی میسر تھی وہ اب 1164305 روپے اضافے کے بعد 2014305 روپے میں میسر ہو گئی ہیں ۔ جبکہ
801 سے ہزار سی سی کی 2019 ماڈل کی جو گاڑی 1086310 روپے میں دستیاب تھی وہ اب 1328721 روپے کے اضافے کے بعد 2415031 روپے تک چلی گئیں ہیں ۔
1001 سے 1300 سی سی کے 2019 ماڈل کی جو گاڑی 2696943 روپے تک میں میسر تھی وہ ڈیوٹی میں 2939450 اضافے کے بعد اب 5636393 روپے کو پہنچ چکی۔
1301 سے 1500 سی سی تک کی 2019 ماڈل کی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمت 3798195 سے بڑھ کر 7937921 روپے ہو چکی ۔ 2019 ماڈلز کی ان گاڑیوں کی قیمت میں 4139726 روپے کا اضافہ ہوا۔
1501 سے 1800 سی سی کی 2019 ماڈل کی گاڑیاں 4508446 اور 5586074 سے بڑھ کر 8731817 اور 10818938 روپے کی ہو چکی ہیں۔ اس کیٖٹیگری کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نئی ڈیوٹی کے بعد 42 لاکھ اور 52 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا.
1301 سے 1500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں کے 2019 ماڈل کی قیمت 2107121 سے بڑھ کر 4168960 ہو چکی ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 2061839 روپے کا اضافہ ہوا۔
1501 سے 1600 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمت میں 2111686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پرانی قیمت 2254223 سے بڑھ کر 4365909 روپے ہو چکی جبکہ
1601 سے 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں کے 2019 ماڈل کی قیمت 3093037 میں 2616430 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی نئی قیمت 5709467 روپے تک پہنچی۔

خیال رہے کہ پہلے استعمال شدہ گاڑیوں کے شورومز گاڑیاں خریدنے کے لیے خریداروں کی پسندیدہ جگہ ہوتے تھے جبکہ وہاں کوئی نہیں جاتا ہے کیونکہ یہ گاڑیاں بھی اس قدر مہنگی ہوگئیں کہ عام سفید پوش بندے کی خرید سے بھی دور ہیں.

Leave a reply