پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی ہے۔کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 51 ہزار654 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا ایک ہزار 378، اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار165، خیبرپختونخوا47 ہزار919، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار83، بلوچستان 17 ہزار268، آزاد کشمیر 7 ہزار67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہر سے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply