پاکپتن میں گولیاں چل گئیں، تین بھائی قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
پاکپتن میںدیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں 3 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں،گاؤں 72 ڈی میں کھوکھر برادری اور بلوچ برادری میں دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی چل رہی تھی۔آج صبح تقریباً 8 بجے مقتولین ارشاد ، تنویر اور ممتاز پسران خضر حیات اقوام کھوکھر بسواری موٹر سائیکل 72 ڈی سے پاکپتن آ رہے تھے کہ مخالفین نے پل جمال کوٹ پر تین بھائیوں کو فائرنگ سےقتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کرائم سین یونٹ پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن سید توصیف حیدر نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کی حدود میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے مقامی پولیس کرائم سین یونٹ پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے