پاکستان بنگلہ دیش کے مقابلے معیشت میں کہاں کھڑا ہے، اہم رپورٹ

0
32

پاکستان بنگلہ دیش کے مقابلے معیشت میں کہاں کھڑا ہے، اہم رپورٹ

باغی ٹی وی :پاکستان اور بنگلہ دیش کی معیشت کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ بنگلہ دیش کی معیشت پاکستان کو پیچھے چھوڑ گئی بنگلہ دیش جب پاکستان سے 1971ء میں الگ ہوا تو اس وقت پاکستان کی آبادی 60 ملین تھی جبکہ بنگلہ دیش کی آبادی 65 ملین تھی.اس وقت پاکستان کی معیشت 3.5 بلین ڈالر تھی اور بنگلہ دیش کی معیشت 2 بلین ڈالر تھی. بنگلہ دیش کو ایک ڈالر کے بدلے 7.5 ٹکا ملتا تھا پاکستان کو ایک ڈالر کے بدلے 4.5 روپے ملتے تھے.پاکستان کا رپیہ ٹکے کے مقابلے میں کافی مضبوط تھا.ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ہماری اکانومی زیادہ مضبوط تھی.2018ء‌میں‌ یہ اعداد و شمار یہاں‌تک پہنچ گئے کہ پاکستان کی آبادی 220 ملین ہوگئی ، جبکہ بنگلہ دیش کی آباد165 ملیں تک پہنچ گئ..ہماری ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی اور بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ 40 بلین ڈالر تھی جو کہ پاکستنان سے دو گنا زیادہ ہے. ان کی ٹیکسٹائل برآمدات ہماری مجموعی برآمدات سے زیادہ ہے .آج ہم نے ایک ڈالر خریدنا ہے تو ہمیں 156 ڈالر دینا پڑتے ہیں. اور بنگلہ دیش کو صرف 85 ٹکے دینا پڑتے ہیں. 2018ء میں‌بنگلہ دیش کے 31 لاکھ ٹیکس پیئر تھے اور ہمارے صرف 12 لاکھ ٹیکس پیئر ہیں.آج ہمارا ہر شہری 156000کا مقروض ہے اور بنگلہ دیشی 35000ہزار ٹکے کا مقروض ہے. پاکستان جو قدرت کی نعمتوں سے مالا مال ہے اس ہم سے نکل گیا کہ سمندر میں گھر اہوا ہے. پاکستان کے ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر پاکستان کے لیے کچھ کر نا چاہیے.

Leave a reply