پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ میں دریافت نیا کرونا وائرس کراچی میں

0
32

پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ میں دریافت نیا کرونا وائرس کراچی میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا اورانکشاف کیا ہے کہ کراچی میں بھی ہم نے برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا وائرس دریافت کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کے لیے کافی وقت لگے گا، یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا، ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید لاک ڈاؤن ہے کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں،کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ ہزاروں افراد ائیر پورٹس، سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنس گئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر رش ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

Leave a reply