یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جہاں عوام کشمیریوں کے لئے ہمدردی ی کا اظہار کر ہی ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے مقبوضہ وادی کی چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیریوں کا بلا خوف و خطر ایک باوقار زندگی گزارنے کیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟
Are Kashmiris wrong for asking to live a life without fear, a life of dignity? Are all humans not equal? Is it OK to shoot unarmed citizens with pellet guns in their face? Is it OK to kill unarmed citizens in front of their loved ones? #YOUM_E_ISTEHSAL #Kashmir pic.twitter.com/WvBLAR8n0h
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) August 5, 2020
فخر عالم نے مزید سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سارے انسان برابر نہیں ہیں؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو چہرے پر پیلٹ گنوں سے گولی مارنا ٹھیک ہے؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو اپنے پیاروں کے سامنے قتل کرنا ٹھیک ہے؟
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ یوم استحصال کشمیر اور کشمیر بھی استعمال کیا-
دوسری جانب پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوہٹر اکاؤنٹ پر نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوست احباب مظالم کے خلاف یکجہتی میں کھڑے ہیں کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1290948987529420800?s=20
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔