فلسطینی تجزیہ نگارنےعمران خان کوعالم اسلام کا ہیرو اور موجودہ دور کا ارطغرل قرار دیا
فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ کی ایک مارننگ شو کے دوران بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل کے مارننگ شو میں آن لائن بات کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا اور انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وزیراعظم کے بیانیہ کوسراہا اور وزیراعظم کی غزہ میں امن لانے کی کوششوں پر الفرہ نے وزیراعظم عمران خان کو اس دور کا ’’ارطغرل غازی‘‘ کا خطاب دیا-
A Palestinian Anchor Person Says :
"#ImranKhan I want to give you a name which is #Ertugrul You are #Ertuğrul of this era and I also want to say about #ShahMahmoodQureshi that you are #SaddamHussain of this Era as you say O Land Of #Palestine we are for you…#CNNExposed #Israel pic.twitter.com/PTnJhXf71P— Maaz Malik (@Maazmalik360) May 22, 2021
الفرہ نے اردو میں کہا ’آپ میرے کہے گئے یہ الفاظ پوری دنیا کو دکھادیں اور سنادیں میں عمران خان صاحب کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب میں نے آپ کو ایک لقب دیا ہے، وہ لقب یہ ہے کہ آپ اس زمانے کے ارطغرل ہیں۔ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ واقعی میں آپ اس دور کے ارطغرل ہیں۔‘
جلال الفرہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطین کے لیے کی گئیں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی کے لیے بھی میرا پیغام ہے ’فلسطینی عوام آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے اور آپ اس دور کے صدام حسین ہیں۔ جو آپ کے اندر جرات، جو آپ کے اندر دلیری ہے ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ اور ان کے جو الفاظ ہیں ’اے ارض فلسطین ہم آپ کے لیے ہیں یہ آج تک کسی نے ہمیں کہا ہی نہیں ہے‘، یہ وہی بات ہے ایک بھوکے پیاسے کو آپ نے پانی کا گھونٹ دیدیا۔‘