فلسطین امن سفارتی مشن ،وزیر خارجہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ
باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے . پاکستانی مندوب منیر اکرم ،پاکستانی سفیر اسد مجید خان اور سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا. وزیر خارجہ نےفلسطین کی بگڑتی صورتحال پرمسلم امہ کےوزرائے خارجہ سےرابطے کیے،
وزیر خارجہ نےفلسطین کی صورتحال پرپاکستان کے موقف کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیش کیا.وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پروزیر خارجہ فلسطین امن سفارتی مشن پر روانہ ہوئے تھے.وزیر خارجہ نے ترکی میں ترک وزیر خارجہ اور ترک صدرایردوان سے بھی ملاقاتیں کیں.
وزیر خارجہ نے20 مئی کوجنرل اسمبلی میں خطاب کیااور دل گرفتہ پاکستانی قوم کےجذبات کی ترجمانی کی، سعودی عرب ، کویت، مالدیپ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کےصدرژانگ جُن سےبھی ملاقات کی.
وزیرخارجہ نےمسئلہ فلسطین اورمسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا،امریکا میںانہوں نے نیو یارک میں کمیونٹی سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سوداگر نہیں وہ کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، کشمیرپر ہمارا مؤقف دو ٹوک ہے ہم باعزت طریقے سےبات کریں گے، پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں مگر ہمارے ایشوز ہیں، انہیں بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں مماثلت ہے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مثبت قدم ہے مگریہ ناکافی ہے، ہمیں مستقل حل کی طرف بڑھنا ہے، امت مسلمہ کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ہم کسی کیمپ میں نہیں جارہے۔