اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ جبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور ہو گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں 237 مکانات مسمار کرنے کی اسرائیلی مہم جاری
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کفر قرع کے رہائشی خالد مصالحہ نے اپنا مکان خود ہی گرادیا۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اسے دھمکی دی گئی تھی وہ اپنا مکان مسمار کرے ورنہ مسماری پرآنے والی لاگت کے عوض اس سے ہزاروں شیکل رقم وصول کی جائے گی۔
مکان کے مالک نے قابض صہیونی حکام کے جرمانے سے بچنے کے لئے اپنے گھر کے خلاف انہدام کے حکم کے بعد یہ قدم اٹھایا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی فلسطینی شہری نے اپنا مکان خود مسمار کیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔