9اور 10محرم الحرام کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

0
46

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دن چند حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند رہے گی.سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ضلع کے 22 علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 27 علماء و ذاکرین کی ضلع بدری کی گئی.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی نفری بھی ضلع میں پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 700 سے زائد اضافی اہلکار بھی ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات کردئیے گئے ہیں.ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے لیےTravel Eye (ٹریول آئی) سسٹم نصب کردیا گیا ہے جبکہ شرپسندوں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے.

Leave a reply