فلسطین میں ایک سرکردہ عیسائی پادری بشپ عطا اللہ حنا نے امریکا میں اسرائیل کی حمایت کرنےوالی ایک عیسائی تنظیم کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔
اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران کتنے فلسطینی نشانہ بنے
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری عطا اللہ حنا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا میں قائم’عیسائی اتحاد برائے اسرائیل’ نامی تنظیم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور دہشت گردی کا دفاع کررہی ہے۔ فلسطینی عیسائی برادری اس تنظیم سے مکمل لا تعلقی کرتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایسی تنظیموں کا آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر مظالم ڈھانے والوں کی حمایت کرنے والوں کا عیسائیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔








