فلسطینی بھائیو مضبوط رہو اللہ تمہارے ساتھ ہے، عامر خان بھی بول پڑے

فلسطینی بھائیو مضبوط رہو اللہ تمہارے ساتھ ہے، عامر خان بھی بول پڑے

باغی ٹی وی : برطانوی باکسر عامر خان بھی فلسطینیوں کے حق میں بھی بول پڑے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی بھائیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مضبوط رہیں،س ﷲ آپ کے ساتھ ہے۔

محمد عامر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہوا۔ ان کے لئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کے لئے آسانیاں ہوں گی۔عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے۔آپ مضبوط رہیں،اﷲ آپ کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غاصب اور ظالم فوج نے اہل فلسطین پر رات رن بمباری کر کے ان کا عرضہ حیات تنگ کررکھا ہے کارپٹ بمباری سے فلسطین عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں.

اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 160 جنگی طیاروں نے صرف 40 منٹ کے اندر غزہ کے شمالی علاقے کے متعدد مقامات پر میزائل فائر کئے ہیں۔

معصوم بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے وزیرجنگ نے اس کارروائی کو حالیہ چند دنوں کی جھڑپوں کے دوران ہونے والی سب بڑی کارروائی قراردیا اور کہا کہ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Comments are closed.