فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید پر تنقید شروع کردی گئی۔

باغی ٹی وی : چند روز قبل جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی اسٹوری میں لکھا تھا کہ جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔

اداکارہ نے ایک اوراسٹوری میں لکھا تھا کہ’’ہم ان ماؤں کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کے تشدد اور ڈرون حملوں میں اپنے بچوں کو کھودیا اور ان فلسطینی ماؤں کی جو اپنے بچوں سمیت اسرائیلی جیل میں ہیں۔

اداکارہ کی ان اسٹوریز کے بعد انہیں شدید تنقیدا کا نشانہ بنایا گیا-

جی جی حدید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کی جانے والی اس تنقید کی تصاویر شیئر کردیں اور خود پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں لکھا کہ میں آپ کو مارنےکی کوشش نہیں کررہی نہ ہی میں کبھی ایسا چاہوں گی۔میں مزید قتل عام نہیں چاہتی جیسا کہ میں فلسطینیوں کے لئے چاہتی ہوں۔

جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں صرف فلسطینیوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہوں۔

جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں پر برہم

Shares: