مقبوضہ بیت المقدس : نیتن یاہو کے بیانات سے یہ تاریخی حقیقت ذرہ برابر بھی بدلنے والی نہیں ہے کہ تمام مقبوضہ علاقے فلسطینی ، اسلامی اور عربی سرزمین ہیں اور فلسطینی عوام اس کی مکمل آزادی اور اس سرزمین پر فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی تک پوری طاقت سے اس حق کا دفاع کریں گے-فلسطینی تنظیموں نے غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرلینے کے صیہونی وزیراعظم کے عزائم پر ردعمل ظاہر کردیا

بدھ کو ایک مشترکہ بیان اسلامی تعاون تنظیم نے بھی صیہونی وزیراعظم کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان ملت فلسطین کے حقوق کے خلاف نئی جارحیت ہے-صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے اور نئی کابینہ تشکیل دی تو غرب اردن کی صیہونی بستیوں اور اس علاقے کے اہم حصوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کردیں گے-

Shares: