فلسطینیوں پر مظالم ، صدر مملکت اسرائیلی بربریت پر بول اٹھے
باغی ٹی وی : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم پر بول اٹھے انہوں نے نے کہا کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔
مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہہ مسلمان نمازیوں یر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔
صدر پاکستان نے فلسطینیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی ان شاء اللہ
کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔ مسلمان نمازیوں یر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی انشاللہ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 9, 2021
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں آج بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پرظالمانہ تشددنہایت بزدلانہ اقدام ہے، فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کوزیادہ دیردبا نہیں سکتی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے حملے میں 200سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے ،مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیم راستوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے ۔
بیت المقدس سے اسلامی، ثقافتی اور تاریخی نقوش کو مٹایا جا رہا ہے ۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور قبلہ اوّل ہے ،عالمی ضمیر اسرائیلی قبضے پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ،عالمی ادارے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کریں،
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزی 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوںپر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔