شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد کاشتکاروں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے اور دریائوں میں پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے-
باغی ٹی وی : تربیلا میں پانی کی آمد 66 ہزار300 کیوسک اوراخراج 65 ہزار500 کیوسک ہے منگلا میں پانی کی آمد 27 ہزار300 کیوسک اوراخراج 34 ہزار100 کیوسک ہے-
ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟
چشمہ میں پانی کی آمد 97 ہزار100 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ کیوسک ہےدریائےچناب میں پانی کی آمد 23 ہزارکیوسک ہےجبکہ اخراج 13ہزارکیوسک ہے دریائےکابل میں پانی کی آمد 27ہزار100کیوسک اوراخراج بھی 27ہزار100کیوسک ہی ہے-
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 68 ہزارایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 23 ہزارایکڑ فٹ ہے ،تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 91 ہزارایکڑ فٹ ہے-
دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 322 میگاواٹ ہے ،بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 178 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار62 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں-
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 164 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار521 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 118 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن 2ہزار 271 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،
آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے…
لیسکو ترجمان کے مطابق ،لیسکو کی بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی برابر ہوگئی،شارٹ فال صفر ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3900 میگاواٹ ہے،نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو3ہزار900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے –
لیسکو ترجمان نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ہائی لاسز فیڈرز پر 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-