بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں منہدم ہو گئیں جبکہ کچھ دکانوں میں آگ لگ گئی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق، دھماکے کے فوراً بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ایف سی قلعہ کی عقبی دیوار سے متصل مارکیٹ میں دھماکا ہوا۔ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت اور محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارت نے پانی روکا تو ردعمل دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کے خلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: ایاز صادق
پی ایس ایل 10: بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ 13 اوورز تک محدود
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی
افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد