نوجوانی میں چہرے پر چکنائی بڑھ جانے کی وجہ سے دانے اور کیل مہاسے نمودار ہو جاتے ہیں جنہیں کاسمیٹکس مثلا ً پاؤڈر اور فاؤنڈیشن سے راضی طور پر تو چھپایا جاسکتا ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ پاؤڈر اور فاؤنڈیشن جلد کے مساموں میں بھر جاتا ہے اس لئے اس کا زیادہ استعمال آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے لہذا غیر معیاری اور بلا ضرورت کریمیں اور میک اپ کی دوسری اشیاء استعمال نہ کریں دن میں کئی بار چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں تاکہ مٹی دھول گردو غبار نکل جائے اور چہرہ ترو تازہ ہو جائے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعماک کریں دن میں 12 سے 14 گلاس پانی پئیں اس سے جلد میں شفافیت آتی ہے اور رنگت میں نکھار آنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر گلو آتا ہے

بیس سے تیس سال کی عمر اور آپ کی جلد: اپنے جلد کی رنگت اور نقوش کو ابھارنے کے لئے میک اپ کی بنیادی تکنیک سیکھیں اس کے علاوہ جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنا لیں سن سکرین کا با قاعدگی سے استعمال کریں ٹین ایج کے مقابلے میں آپ کی جلد میں چکنا پن کم ہو جائے گا لیکن دانے اب بھی نکل سکتے ہیں آئل فری میک اپ استعمال کریں اور رات کو سونے سے پہلے میک اپ اچھی طرح صاف کر لیں جب آپ جلدی میں ہو ں یا پریشان ہوں کم میک اپ استعمال کریں گہرے میک اپ سے گریز کریں اس سے چہرے پر بڑی عمر کے اثرات نمایاں ہوں گے

Shares: