والدین اولاد کے دشمن بن گئے : بچے کو آئس کا نشہ کرانے والے والدین کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا اہم خبرآگئی
ٹیکساس:والدین اولاد کے دشمن بن گئے : بچے کو آئس کا نشہ کرانے والے والدین کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا اہم خبرآگئی ،طلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں والدین نے اپنے ہی دس سالہ بچے کو آئس نشے کا عادی بنا دیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹیکساس میں ایسے والدین کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دس سالہ بچے کو آئس نشہ کرا رہے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کا نشے کا ٹیسٹ کیا گیا تو مثبت آ گیا، جس پر اس کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں ایک کیس کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں ابھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ 39 سالہ جوڑے کوڈی اسٹون اور کیتھرین کراؤچ نے اپنے ہی بیٹے کو آئس نشہ کرایا۔ پیر کے دن پولیس نے دونوں کے خلاف اپنے بچے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا۔
عدالتی کاغذات میں کہا گیا تھا کہ چائلڈ پرٹیکٹو سروسز کے عملے نے پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی تھی کہ مذکورہ والدین کے ساتھ ان کے دس سالہ بچے کا منشیات ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔بعد ازاں، دونوں میاں بیوی کو 15 ہزار ڈالر کی ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔