پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

0
36

پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں پارکنگ پلازہ کے حصول کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مسٹر جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی ۔عدالت نے کہا کہ اس طرع کے کیسوں پر مسٹر جسٹس شاہد کریم پہلے ہی سماعت کر چکے ہیں ایسے میں مناسب ہے کہ وہ اس کیس پر بھی سماعت کریں ۔ شہری منیر احمد نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ۔آیل ڈی اے اور لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ لاہور میں پارکنگ کا مسئلہ شدید اور درپیش مسائل کا شکار ہے ۔اس ٹریفک مسائل کی وجہ سے مال روڈ کی خوبصورتی متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔مال روڈ پر جگہ جگہ بل بورڈ اور سائن بورڈ نے مال روز کی خوبصورتی کو ماند کرکے رکھ دیا ہے ۔

درخواستگزار نے کہا کہ ٹریفک پرابلم کی وجہ سے مال روڈ پر گزرنا محال ہو چکا ہے ۔حکومت پنجاب کے اعلان کے باوجود ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور پارکنگ ممکن بنانے کے لیے پارکنگ پازہ بنایا نہیں جا رہا عدالت پارکنگ ایریا اور پارکنگ پلازہ کی فوری تعمیر کا حکم دے ۔عدالت مال روز پر موثر ٹریفک پلان اور تریفک مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دے

Leave a reply