پارلیمنٹ ہاؤس،چوہے گھس گئے، خاتمے کیلئے شکاری بلیاں چھوڑنے کا فیصلہ

0
54
parliment

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے گھر کر گئے، سی ڈی اے نے چوہوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں شکاری بلیاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کے لئے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کے لئے رقم بھی مختص کر دی ہے،سی ڈی اے کی جانب سے 12 لاکھ کا بجٹ چوہوں کے خاتمے کے لئے مختص کیا گیا ہے،چوہے کھانے والی شکاری بلیاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چھوڑی جائیں گی، پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کو پکڑنے کے لئے جالیاں بھی لگائی جائیں گی،سی ڈی اے چوہے پکڑنے کے لیے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔

روزنامہ جنگ میں وقار ستی کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جب کہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دی ہیں، اس ضمن میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا۔

جاپان: ڈبل روٹی کے پیکٹس سے چوہے کی باقیات برآمد ہونے پر کمپنی کا بڑا فیصلہ

10 کلو بھنگ،9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

چوہے بھی کورونا وائرس کے ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس سے متاثر ہو سکتے ہیں،تحقیق

وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں

بلوچستان کے یوٹیلٹی سٹوروں پر صرف چوہے ہیں، سینیٹرقائمہ کمیٹی میں پھٹ پڑے

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چوہے13 ارب کی گندم کھا گئے،خود چوری کرتے ہیں اور نام چوہوں کا لیتے ہیں ،فرخ حبیب

Leave a reply