آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے یا نہیں؟ کیا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملےگا ؟ووٹنگ مشین پرحکومت قانون سازی میں کامیاب ہوگی یا اپوزیشن اپ سیٹ کرے گی؟ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا اجلاس کا58 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہےاجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت میں 29 بل پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پیش کیےجائیں گے انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیا جائےگا انتخابی اصلاحات کابل ڈاکٹربابراعوان پیش کریں گے-
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق دو بل پیش کیے جائیں گے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ہیں۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم شامل ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے جہانگیرترین کی ملاقاتیں:اپوزیشن یہ خبرسنتے ہی…
اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021، فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئے قرضوں کے متعلق بل بھی پیش کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل اور مسلم فیملی لا کے 2 بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گےوزیرقانون کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل پیش کریں گے وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔
مشترکہ اجلاس میں میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021، امیگریشن ترمیمی بل 2021، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کوروناکے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے متعلق بل، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پاکستان کے کپتان وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپ ویڈیو:پی ڈی ایم کی ہمت جواب دےگئی
کمپنیز ترمیمی بل 2021، نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل، پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021، پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021، پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 اور گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہےدونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد 440 ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 229 ارکان ہیں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 211 ہے حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں-
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے حکومت اور متحدہ اپوزیشن نے منگل کی شب رات گئے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور حتمی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ٹیلی فونک اور بالمشافہ رابطوں کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کا سلسلہ بھی جاری رہا فریقین کی جانب سے بالخصوص اپنے اپنے ارکان کی ایوان میں حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے یقین دہانیاں بھی حاصل کی گئیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (بدھ) دوپہر 12 بجے طلب کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے قانون سازی کو روکنے کی حکمت عملی طے کی ہے۔








