پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا آج، صدرمملکت کے خطاب کا ایجنڈا سامنے آ گیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام پانچ بجے ہو گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ..صدر مملکت کشمیر کے حوالہ سے بھی خطاب کریں گے، صدرمملکت خطے کے ممالک سے تعلقات پربھی بات کریں گے اور حکومت کے پہلےسال کی کارکردگی کا احاطہ کریں گے ، صدر مملکت اپنے خطاب میں آئندہ سال کےاہداف پربھی بات کریں گے،

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اسملی اجلاس میں شریک ہوں گے، شہباز شریف نے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں ، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کیا گیا ہے.

بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔

 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، راناثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت 6 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی گئی تھی مگر اسپیکرقومی اسمبلی نے گرفتارارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نےاپوزیشن کی درخواست پرکوئی اقدام نہیں اُٹھایا، پروڈکشن آرڈرارکان کاآئینی وقانونی حق ہےجوحکومت دینانہیں چاہتی،

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

Comments are closed.