باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہو گئیں
اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا،جس میں پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی تمام اراکین کوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف سے بھی رابطہ کیا.
مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کریں گے،موجودہ حکومت کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں،پارلیمنٹ میں اکثریت جعلی ہےحکومت کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ نہیں،
دوسری جانب حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی زیرصدارت کریں گے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوگی اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا، صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ اجلاس میں صدر، وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے دو ترمیمی بل بھی پیش کئے جائیں گے، مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی بھی ہو گی۔
اپوزیشن کی جانب سے اس بل کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کیونکہ اس مجوزہ کمیٹی میں مختلف اداروں کی طرح قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو بھی شامل کیا جانا ہے۔
اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی کمیٹی میں شمولیت کو غیر ضروری اور غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ میں اس بل کی مخالفت کی تھی۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں کسی شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھنے کی اجازت ہوگی، تفتیش مکمل کرنے کے لئے جس میں مزید 60 روز کی توسیع کی جا سکے گا۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
اپوزیشن کو وارنٹ یاعدالتی اجازت کے بغیر صرف منی لانڈرنگ کے الزام پر گرفتاری کے اختیار پر اعتراض ہے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں بغیر وارنٹ گرفتاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تقاضا نہیں ہے، جبکہ حکومتی موقف ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ دوسرے ترمیمی بل میں شامل تمام شقیں ایف اے ٹی ایف کا تقاضا ہیںم
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اگر اپوزیشن کے تمام ارکان شریک نہ ہوئے تو حکومت اپنے بلز منظور کرا لے گی کیونکہ اپوزیشن کو مشترکہ اجلاس میں صرف 11 ارکان لی برتری حاصل ہے ، اب دیکھنا ہے کہ اپوزیشن کس حد تک اپنے ارکان کو اجلاس کے لئے اکھٹا کر پائے گی
— Arshad Waheed Ch (@arshad_Geo) September 16, 2020
اسلام آباد سے سینئر صحافی ارشد وحید چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اگر اپوزیشن کے تمام ارکان شریک نہ ہوئے تو حکومت اپنے بلز منظور کرا لے گی کیونکہ اپوزیشن کو مشترکہ اجلاس میں صرف 11 ارکان لی برتری حاصل ہے ، اب دیکھنا ہے کہ اپوزیشن کس حد تک اپنے ارکان کو اجلاس کے لئے اکھٹا کر پائے گی
حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد