حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

0
24

حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل مسترد کر دیا گیا،سینیٹ اجلاس میں انسداددہشتگردی ترمیمی بل کے حق میں 31 مخالفت میں 34 ووٹ پڑے،سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی، تحریک سینیٹر سجاد طوری کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی،ایوان کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی،انسداد دہشت گردی ایکٹ تیسرا ترمیمی بل مسترد کر دیا گیا

گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ میں اپوزیشن نے عددی برتری سے مسترد کر دیا،گزشتہ روز قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دی تھی،۔یہ بل فہیم خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا مقصد دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کرناہے۔

گزشتہ روز فوجداری قانون کا ترمیمی بل2020 بھی ایوان میں پیش کیا گیا’ یہ بل امجد علی خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج یا اس کے کسی اہلکار کی دانستہ طور پر تضحیک یا بدنام کرنے پر سزا دینے کے لئے پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں۔ایسے جرم کے مرتکب شخص کو دو سال کی قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکے گا۔اس ترمیم کا مقصد مسلح افواج کے خلاف نفرت اور عدم احترام کے رویوں کو روکنا ہے۔

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

سینیٹ میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا پیش کردہ کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل منظورکر لیا گیا،بل کے مطابق رجسٹرار متعلقہ حکام کی درخواست پرسوسائٹی کےبینیفشل اونر،ممبران،افسران کی معلومات دےگا،رجسٹرارممبران سوسائٹی کے اثاثوں کی تفصیلات،ایڈریس متعلقہ حکام کو دے گا،رجسٹرارسوسائٹی کی املاک اورمالی صورتحال کی معلومات متعلقہ حکام کودے گا،قانون بننے کے 3 ماہ کے اندر سوسائٹی رجسٹرارکو بینفشل مالکان کی معلومات دے گی،

بل کے مطابق اگرسوسائٹی معلومات فراہم نہیں کرے گی تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،رجسٹراران سوسائٹیز کا رکارڈ 5 سال تک رکھے گا جن کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی، کوئی سوسائٹی شیئر، شیئر وارنٹ، قرضہ کو الاٹ، جاری، فروخت یا تفویض نہیں کرےگی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سوسائٹی، رکن افسر کو 10 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا ،کو آپریٹوسوسائٹی کےرکن،ملازم،افسریا سیکرٹری کوفراڈ یا کرپشن پر5 سال تک قید،20لاکھ تک جرمانہ ہوگا،سوسائٹی فراڈ یا کرپشن میں ملوث ہوئی تواس پرسرمائے کا ایک چوتھائی یا1کروڑ روپےجرمانہ ہوگا

Leave a reply