پرتگالی تجزیہ نگار نے ارنب گوسوامی کو "ملک دشمن” قرار دے دیا

0
57

ممبئی: بھارتی صحافی اور بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی اپنے ہی چینل پر تنقید کا نشانہ بن گئے-

باغی ٹی وی : منگل کو ریپبلک ٹی وی کے ایک ڈیبیٹ شو میں ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی نے یوکرین-روس کے جاری بحران میں مؤثر مداخلت نہ کرنے پر مغربی ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور دیگر کے خلاف بیانات دیئے تھے-

ارنب گوسوامی نے رائے دی کہ مغرب صرف دوسروں کو ہی لیکچر نہیں دے سکتا کیونکہ یہ ایک انفلیکیشن پوائنٹ ہے اور جوہری جنگ کے خطرات کے درمیان عام شہری مارے جا رہے ہیں۔

شو میں، ارنب نے مغرب اور نیٹو ممالک سے کہا تھا کہ وہ یا تو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کریں یا یوکرین پر بمباری روکنے کے لیے براہ راست مداخلت کریں۔

تاہم اسی شو کا ایک کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے جس میں ارنب گوسوامی کو اہل پرتگالی پینلسٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا-

ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کا ایک پرتگالی پینلسٹ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بننے کا ایک مختصر کلپ جب انہوں نے یوکرین میں جاری جھڑپوں کے بارے میں مغرب کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا تو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پروائرل ہے۔

گوسوامی یوکرین پر روسی فوجی حملے پر بات کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے پرائم ٹائم ٹی وی شو کے لیے کئی بین الاقوامی پینلسٹ کو مدعو کیا تھا۔ ان کے مہمانوں میں سے ایک گلبرٹ ڈاکٹرو تھے، جوپرتگال کے دارالحکومت لزبن سے بحث میں شامل ہوئے تھے۔

گوسوامی کے طنز پر ڈاکٹرو نے کہا کہ ریپبلک ٹی وی کے بانی کا ادارتی موقف ہندوستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا، "آپ نے ایک کینگرو کورٹ قائم کی ہے آپ لفظ ڈی ایسکیلیٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں، میں آپ سے اپنے الفاظ اور بیانات پر غور کرنے کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔

اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

ڈاکٹرو نے کہا کہ آپ انتہائی سخت الفاظ میں بات کر رہے ہیں اور آپ بہت جذباتی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ آپ نے ایک مقرر کو سفاکانہ انداز میں روکا جو کہ رائے کے تبادلے میں مددگار نہیں ہے میں حیران ہوں کہ آپ کا ادارتی موقف جاری بحران کے حوالے سے اتنا متعصبانہ ہے۔

اگر یہ نیٹو کے خلاف جنگ ہے پیوٹن کا آخری کھیل نیٹو کو دکھانا مسٹر پیوٹن کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ انڈیا، چین کے ساتھ، سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہوں گے (یوکرین پر روسی حملے سے)۔ اس لیے آپ کا پروگرام آپ کے اپنے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

پرتگالی پینلسٹ نے کہا کہ ارنب گوسوامی صرف یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دفتر سے نکلنے والے الزامات کو دہرا رہے ہیں اور واشنگٹن کی طرف سے اس کو بڑھاوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ارنب نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ اس بحث کے لیے موزوں نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے جاری تنازعہ پر ریپبلک ٹی وی کی ادارتی پوزیشن سے ملک کو نقصان پہنچے گا اور وہ جو شو نشر کر رہا ہے وہ اس کے اپنے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

بھارت: حجاب کےخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 19 سالہ لڑکی پر مقدمہ درج

عوامی تذلیل سے ناراض، گوسوامی نے اپنے جارح مزاج اور تند و تیز لہجے میں اپنے مہمان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقریر کے لیے شکریہ مسٹر ڈاکٹرو، یہ نہیں کہ کسی نے اس کے لیے کہا ہو۔ دوسری بات یہ کہ ادارتی حیثیت میری ہے۔ آپ وہاں لزبن میں بیٹھ کر مجھے لیکچر دے رہے ہیں۔ براہ کرم اپنے آپ کو لیکچر دیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا سوال کی سیدھی سادگی آپ کو تکلیف دینے لگی ہے؟-

زیر بحث مہمان نے گوسوامی کی طرف سے اس جارحانہ ردعمل پر شو سے آؤٹ ہو گئے-

سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد سے ارنب کو صارفین اور معورف شکصیات کی جان سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-ٕ

یورپ کےبعد امریکہ نے بھی روس پرشکنجہ کس دیا:لڑائی میں بھی شدت آگئی


ایک بھارتی مصنف انیرودھ نے لکھا کہ ارنب کے پینل پر لزبن سے تعلق رکھنے والے اس ماہر نے اسے نہ صرف اس کی اعتدال پسندی کی مہارت پر تعلیم دی بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ ملک دشمن ہے۔


کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ "سابق صحافی” ارنب گوسوامی کو یہ بتانے کے لیے لزبن کے ایک ماہر کی ضرورت تھی کہ ان کا پروگرام دراصل ہندوستان مخالف تھا۔


ایک اور بھارتی محمد زبیر نے کہا کہ ارنب کو اسی کے چینل پر ملک دشمن بول دیا گیا کہ آپ اپنے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں-

گوسوامی نے 2017 میں بی جے پی ایم پی راجیو چندر شیکھر کی مدد سے ریپبلک ٹی وی کی بنیاد رکھی تھی۔ بی جے پی حکومت کے سامنے اپنی معروضیت کے حوالے کرنے پر انہیں معمول کی تنقید کا سامنا رہتا ہے-

پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

Leave a reply