راولپنڈی، فلیٹ میں پارٹی کے دوران گولیاں چل گئیں، لڑکی کی موت
راولپنڈی میں پارٹی کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک لڑکی کی موت ہو گئی
واقعہ تھانہ ائر پورٹ کی حدود میں پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق رات گئے ایک فلیٹ میں پارٹی جاری تھی کہ اسی دوران پارٹی میں ہی موجود ایک شخص نے گولیاں چلا دیں ، گولی ایک لڑکی کو لگی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئی،لڑکی کی شناخت حنا خان کے طور پر ہوئی، پولیس حکام کے مطابق جس ملزم نے گولیاں چلائیں اسکے بارے میں علم ہوا ہے کہ اسکا نام وقار خان ہے، لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،
دوسری جانب جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے،تھانہ سمبل کو فاروق علی نے بتایا کہ چچا زاد بھائی اعجاز علی آیا اور آتے ہی لڑنا شروع کر دیا اور کہا کہ گھر میں آئے مہمان اسماعیل کو باہر نکالو۔ انکار پر مجھ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ مجھے بچانے بھائی نوید آگے بڑھا تو اعجاز نے اس کی چھاتی پر وار کئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،
تھانہ سبزی منڈی کو سیف الرحمان نے بتایا کہ میرا بھائی گل رحمان اپنے دوست رحمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ گاڑی نمبر AHK-403 نے ٹکر مار دی جس سے بھائی موقع پر جاں بحق اور دوست زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب نارنگ منڈی شیخوپورہ کی رہائشی مسز کھوکھر 2003 سے کیپیٹل پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھیں جو گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کر چل بسیں۔علاوہ ازیں سابق چیئرمین یونین کونسل کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ چونترہ ایچ آئی یو کے تفتیشی افسر راجہ لیاقت نے بتایا کہ شب پونے تین بجے راجڑ چکری روڈ پر سابق چیئرمین یونین کونسل چہان راجہ اورنگزیب کے ڈیرہ پر نامعلوم ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35 سالہ محسن اور 44 سالہ رانی بی بی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ننکانہ صاحب اور مقتول خانیوال کے رہنے والے تھے اور دونوں سابق یوسی چیئرمین کے ملازم تھے۔
ادھر تھانہ بنی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسنین شاہ نے بتایا کہ سیدپور روڈ پر محمد طیب کا موٹر سائیکل سلپ ہو کر ایک گاڑی سے لگنے کے بعد فٹ پاتھ پر جا گرا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار