پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اووو اووو” والے احتجاج کو پسند نہیں کرتے، کیونکہ ان کے مطابق یہ انداز گیدڑوں کا ہوتا ہے۔

شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ اگر ان کی پارٹی کی جانب سے انہیں "اووو اووو” کا نعرہ لگانے کا حکم دیا جائے گا تو وہ ایسا کر لیں گے۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی مسائل حکومت کو حل کرنے چاہیے۔ ان کے مطابق اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی سروسز میں مشکلات آ رہی ہیں اور حکومت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔

شیر افضل مروت نے اپنے دوستوں کے مشورے پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتے تک الیکٹرانک میڈیا سے دور رہیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے دوستوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انہیں پروگرامز میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

اس بیان کے ذریعے شیر افضل مروت نے اپنی سیاسی سرگرمیوں میں عارضی کمی کی وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران کچھ ضروری معاملات پر توجہ مرکوز کریں گے اور اپنے سیاسی مشن کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

کب تک گھر بیٹھی رہو گی؟ یہ حل نہیں، تحریر: حناسرور

Shares: