پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

0
36
parvez elahi

پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ نے پارٹی صدارت کیس کے جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ چودھری شجاعت حسین کے پارٹی سربراہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ کے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے درخواست کی کہ پنجاب میں انتخابات ہونے والے ہیں، کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے 18 اگست کو چودھری شجاعت پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ق لیگ پرویز الٰہی گروپ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے ہی پر پارٹی ٹکٹ جاری ہو سکیں گے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ الیکشن کمیشن کے رکن پختونخوا نے کہا کہ ہم نے تو ٹی وی پر کچھ اور ہی دیکھا تھا، جس پر وکیل نے بتایا کہ سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جلد فیصلہ سنانے کے لیے تحریری درخواست دی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ تحریری درخواست دائر کیے ہوئے بھی 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ ممبران الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پرویز الٰہی گروپ کے وکیل کو جواب دیا کہ ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a reply