پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،پرویزالٰہی مقدمہ درج کرانےتھانے پہنچ گئے

0
88

لاہور، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ،پرویزالٰہی مقدمے درج کرانے کے لیے تھانے قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے-

باغی ٹی وی : پرویزالٰہی نے آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنزکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدیکل سے میں اسپیکر ہوں میں کارروائی کروں گا، چودھری پرویزالٰہی

ایس پی اور ایس ایچ او سمیت اپوزیشن کے ایم پی ایز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی ، درخواست کے متن میں کہا گیا کہ لاہور، سول کپڑوں میں پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے،انہوں نے آج جو کچھ بھی کیا یہ غیر قانونی ہے-

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ایوان میں تو کارروائی ہوئی ہی نہیں، آج کی کارروائی غیر قانونی تھی ہم یہ نہیں کہتے ہیں ہمارے لیے آدھی رات کو عدالتیں کھولیں ہم کہتے ہیں دن کی روشنی میں ہمیں انصاف دیں،آر ڈر دیا گیا جب تک میں مر نہیں جاتا تشدد کیا جائے میرا بازو توڑ دیا گیا کل سے میں اسپیکر ہوں میں کارروائی کروں گا آئین اور قانون کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت ہے ہی نہیں-

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الہٰی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے پولیس اہلکاروں نے انہیں ایوان سے بھی باہر نکال دیاتھا چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے باہر نکال کر ریسکیو کیا گیا یے تھا-

پنجاب میں بھی تبدیلی آ گئی حمزہ شہباز وزیراعلی منتخب

انہوں نے کہا تھا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی، آج یہ صلہ ملا حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے، یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں ہاتھ اٹھا کر بددعائیں بھی دیں کہ یا اللہ میرے ساتھ انصاف ہو، اور ان کے ساتھ وہ ہو جو ساری دنیا کے لیے مثال بنے یااللہ میں کمزور ہوں، میں قیامت تک انہیں نہیں بخشوں گا، تو میرا بدلہ لے۔

واقعہ سے متعلق پنجاب اسمبلی کے رکن عامر نواز چانڈیہ نے بتایا تھا کہ ان لیگ کے دس پندرہ لوگ چودھری پرویز الہی کی طرف آئے، ایک شخص کے ہاتھ میں اسٹک تھی، اس نے اسٹک ماری میں نے پکڑنے کی کوشش کی اسٹک ایک دو بار چودھری پرویز الہی کی واسکٹ اور بازو سے ٹچ ہوئی، مجھے ان لوگوں کی شکلیں یاد ہیں نام یاد نہیں۔

عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

Leave a reply