پروازوں میں تاخیر، ائیر بلیو اور سیرین ائیر لائن کو شوکاز نوٹس جاری

airblue

سیرین ائیر اور ائیر بلیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر جاری کئے گئے،پروازوں میں طویل تاخیر اور متعدد منسوخیوں نے بڑی تعداد میں مسافروں کو متاثر کیا،سیرین ایئر اور ایئر بلیو کو بالترتیب 2 جنوری اور 15 جنوری کو نوٹس جاری ہوئے،ائیر بلیو، سیرین ائیر اپنے اپنے فلائٹ آپریشنز بروقت اور باقاعدگی سے انجام دینے میں ناکام رہیں،دونوں آپریٹرز نے تسلیم شدہ ریگولیٹری قوانین کو نظر انداز کیا جس سے مسافروں کے لئے خاصی مشکلات پیدا ہوئیں،ائیر بلیو اور سیرین ائیر کو مالی جرمانے، لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،طے شدہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں،دونوں آپریٹرز کو سات دن میں اپنے اپنے جوابات جمع کرانے کا کہا گیا ،پی سی اے اے مسافروں کی آسانی، سیکیورٹی اور سہولت کو برقرار رکھنے کا اعادہ کرتی ہے

ٹویٹرپر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رات کو ائیر بلیو فلائیٹ تھی جدہ کے لئے۔ رات دو بجے۔ ائیر لائین سے مسج آیا فلائیٹ ٹائیم تبدیل ہو گیا اب بارہ بجے پہنچ جائیں۔ سارے لوگ نو بجے سے پہنچنا شروع ہوئے گیارہ بجے بورڈنگ بند ہوئی مگر فلائیٹ 3:30 پہ روانہ ہوگیا۔ جدہ پہنچ کر پتہ چلا کہ بہت سارے لوگوں کا سامان اسلام آباد میں رہ گیا۔ اب سامان کل پہنچے گا۔ اگر سامان لینا ہے تو کل دوبارہ مکہ سے واپس جدہ آکر وصول کریں۔ ہے کوئی پوچھنے والا؟

 ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

Comments are closed.