پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پابندی کے باعث میلان،اوسلو،کوپن ہیگن اوربارسلونا سے عملہ واپس بلا یا جارہا ہے ،یورپی اسٹیشن سے عملے و افسران کی واپسی سے اخراجات میں بھی کمی ہو گی ،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے عملے کی واپسی کے لیے رواں ہفتے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے ،یورپ کے4 ممالک سے عملے کو واپس بلایا جارہا ہے،

قبل ازیں 12 جولائی کو پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں اہم قدم سامنے آیا ہے، اس حوالے سے جرمنی میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹس اور پروازوں پر برطانیہ اور یورپی یونین ممالک میں پابندی کے معاملے میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پابندی کے خاتمے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو ورکنگ پلان دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کو پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایک ورکنگ پلان بنا کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے پی آئی اے کے سی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ورکنگ پلان ایاسا سے ہونے والے مذاکرات کے نکات پر مبنی ہوگا، پلان میں 6 ماہ میں ایاسا کے اعتراضات دور کرنے کے اقدامات کی تفصیل درج کی جائے گی۔ پائلٹس اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ پر خامیوں کو دور کرنے کی تفصیلات، اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین پر عمل درآمد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، متعلقہ حکام پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی پر مبنی اقدامات کریں، اکاؤ کی جانب سے پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی کے لیے اقدامات میں اس کی مدد کی جائے، سی اے اے اور پی آئی اے کی جانب سے ساکھ بحالی کے لیے اقدامات کی تشہیر کی جائے، تشہیر کے لیے تمام حکومتی ادارے بھی معاونت کریں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں کی بحالی کے نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں بریفنگ کے لیے پروفیشنل ٹیکنیکل وفد روانہ کیا جائے، کرونا تناظر میں وفد کی روانگی میں مشکلات پر ویڈیو بریفنگ کا ممکنہ انتظام کیا جائے، 6 جولائی کو ایاسا اجلاس کی کارروائی، سفارشات اور تجاویز کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں

واضح رہے کہ یورپی ممالک نے پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ ماہ جولائی سے 6 ماہ کے لیے معطل کر رکھا ہے

یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان

Leave a reply