یورپی ممالک نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، مبشر لقمان

0
30

برسلز:رشوت ، سفارش اورنااہلیت نے پاکستان کی دنیا بھر میں ناک کٹوا دی ہے ، پاکستانی پائیلٹوں کی کارکردگی اور قابلیت میں فقدان کی وجہ سے جہاں پہلے ہی کئی ممالک نے پی آئی اے کو بڑا جھٹکا دیا ہے وہاں‌آج یورپی یونین نے بھی پی آئی اے پر یورپی ممالک کے لیے فلائیٹس چلانے پر6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں سابق حکمرانوں کی اداروں کو تباہ کرنے کی پالیسیوں کی وجہ سے رسوائی کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہا ہے ، جہاں کئی ممالک نے پاکستانی پائیلٹوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے وہاں یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا

 

پی آئی اے کو یورپی یونین کی طرف سے جو سبکی اورندامت اٹھانا پڑی ہے اس حوالے سے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے سب سے پہلے آگاہ کیا ،

یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے باغی ٹی وی کے مطابق معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، یہ پیغام جہاں پی آئی اے کے لیے ندامت کا سبب ہے وہاں پاکستانیوں کے سر بھی شرم سے جھک گئے ہیں

[wp-embedder-pack width=”80%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”207103″ /]

 

یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ، جبکہ دوسری طرف اس شعبہ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہےکہ چھ ماہ کے لیے سروسز کو معطل کرنا عارضی نہیں بلکہ اس کے بہت گہرے اورنقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے

 

باغی ٹی وی کے مطابق یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس مشکل صورت حال میں پی آئی اے کی طرف سے یہ تسلی دی گئی ہے کہ پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ امید کرتے ہیں کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی

Leave a reply