لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں
آڈیو لیک میں پرویز الہی کسی شخص سے بات کر رہے ہیں اس میں پرویز الہی فواد چودھری کی گرفتاری پر بات کر رہے ہیں۔ پرویز الہی کہتے ہیں کہ فواد چودھری کو صبح پانچ بجے گرفتار کیا گیا اگر اس کو۔۔۔۔۔۔۔گالی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں۔ دوسرا بات کرنے والا شخص مسکراتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ بالکل ٹھیک۔۔۔پرویز الہی پھر فواد چودھری کو گالی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اسکو مہینہ پہلے پکڑتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں۔ دوسرے شخص نے بھی اس بات کہ تائید کی
پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
مبینہ آذیو کلپ 33 سیکنڈ کا ہے جس میں پرویز الہی چار بار فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں پرویز الہی فواد چودھری کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں انتہائی گندی اور ننگی گالیاں دے رہے ہیں
پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
قبل ازیں ق لیگ کے اجلاس میں بھی پرویز الہی اپنے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ فواد چودھری کو پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں میں کہتا رہا کہ 25 مئی کو یاد رکھو لیکن کسی کو سمجھ نہیں آ رہی تھی
واضح رہے کہ فواد چودھری کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔تھانہ کوہسار اسلام آباد میں فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں