اینٹی کرپشن عدالت لاہور ،پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی

اینٹی کرپشن کورٹ لاہورنے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی ،عدالت نےغیر حاضر ملزم کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ،سابق پرنسپل محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کیاگیا،عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضر ی سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

پرویز الہی کے وکیل نے سابق وزیراعلی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ،جس میں کہا گیا کہ پرویز الہی عرصہ دراز حوالات جوڈیشل بند رہے ہیں ، پرویزالہی ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں ،پرویز الہی کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہے معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے ،عدالت پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ،

پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا،عدالت نے چودھری پرویز الہٰی،زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا

وفاقی حکومت نے 28 جون کو تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا، جسے پرویزالہیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الہیٰ اور زہرا الہٰی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Shares: