پرویز الہی کی صحت تسلی بخش ہے، ترجمان پمز

پمز میں پرویز الہیٰ کے ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے،
pmlq

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ہے،

چودھری پرویز الہیٰ کو چیک اپ کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پمز ہسپتال میں لایا گیا ہے، سخت سیکورٹی میں پرویز الہی کو اٹک جیل سے پمز منتقل کیا گیا، پرویز الہی کا کارڈیالوجی وارڈ میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا،پرویز الہی کو سینے میں اٹھنے والی درد کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا، پرویز الہی کی نبض اور بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا گیا،پرویز الہی کے مزید ٹیسٹوں کے لیے نمونے بھی لیے گئے،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ تقریبا پینتالیس منٹ تک ہسپتال میں رہے، اسکے بعد انہیں پھر دوبارہ اٹک جیل روانہ کر دیا گیا ہے ،پرویز الہیٰ کو ہسپتال لائے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے سکٹ انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر تعینات کی گئی تھی،پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ مکمل، ڈاکٹرز نے پرویز الہیٰ کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کی صحت تسلی بخش ہے،طبی معائنہ کے لیے کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا،

پرویز الہیٰ کو تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا پرویز الہیٰ عدالت سے گھر جا رہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور اٹک جیل منتقل کر دیا، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا،

پرویز الہیٰ کی دوبارہ گرفتاری پر انکی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی جس پر آج دو بار سماعت ہو چکی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں افسران سے پوچھ لیں کہ وہ آج پیش ہوں گے یا کل ؟کل پیش ہونے پر پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کروں گا آپ نے مناسب نہ سمجھا کہ آپ اسی وقت میرے پاس آجاتے

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Comments are closed.