پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
34
parve elahi

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی ،چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست 16 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی

عدالت میں پنجاب حکومت اور پرویز الٰہی کے وکلاء دلائل دیں گے،ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس راحیل کامران شیخ چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سولہ اگست کو ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے،درخواست گزار قیصرہ الہیٰ نے اپنے شوہر پرویز الٰہی کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے پرویزالٰہی کی نظر بندی کا معاملہ مزید کاروائی کے لئے صوبائی کابینہ کو بھجوا رکھا ہے،قیصرہ الہیٰ نے درخواست میں نگران حکومت ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے 100 سے زائد پراسکیوٹرز کے تبادلوں کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے رخسانہ یاسمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے 100سے زائد پراسیکیوٹر کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا ، تحریری حکم میں عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ درخواست گزاروں کے مطابق سیکرٹری پراسیکیوشن کو تبادلے کرنے کا اختیار نہیں ہے درخواست گزارون کے مطابق تبادلوں کا اختیار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے پاس ہے درخواستوں پر مزید کارروائی 15 اگست کو ہوگی

Leave a reply