اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کی شراکت سے 16 اضلاع میں سیوریج پراجیکٹ شروع کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کی شراکت سے 16 اضلاع میں سیوریج پراجیکٹ شروع کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔
0
110

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا۔

باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،پرویزالہٰی کے وکیل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ریلیف کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔سالک حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن نتائج پر کیسز عدالتوں میں ہیں تو پھر احتجاج کیسا، احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہئے، الیکشن میں کئے گئے وعدے اور 5 سالہ حکومتی مدت پوری کریں گے، حکومت کیلئے مشکلات ضرور ہیں مگر آنے والے مہینوں، سالوں میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ بہترین کوآرڈی نیشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کی شراکت سے 16 اضلاع میں سیوریج پراجیکٹ شروع کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply