پرویز الہی نے اربوں جمع کئے،سابقہ خاتون اول کا بھی حصہ،عطا تارڑ کا دعویٰ

ata tarar

معاون خصوصی وزیر اعظم عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی و قانونی طریقے سے کنڈکٹ کیا،

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا کہا سیشن چل رہا تھا، سیشن چلتے ہوئے بھی یہ اعتماد کا ووٹ لینے کے پابند تھے،پرویز الٰہی نہ جانے کیوں اعتماد کا ووٹ لینے سے گریزاں ہیں،پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 186 ووٹ درکار ہیں، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے جس کا مطلب ہے ان کے پاس مقررہ تعداد نہیں،یہ آئین کو پامال کر رہے ہیں،رولنگ صرف پوائنٹ آف آرڈر پر دی جا سکتی ہے،یہ رولنگ آئینی و قانونی طور پر غلط ہے،رولنگ میں منظور وٹو کیس کا حوالہ دیا گیا منظور وٹو کو جب اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا وہ وزیراعلیٰ نہیں تھے،اس وقت صوبے میں گورنرراج لگا ہوا تھا،ان کے ممبران توموجود تھے،اجلاس جمعہ تک ملتوی کیوں کیا،ان کی ایک موجودہ وزیر کے ساتھ کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی،عمران خان کے علم میں لائے بغیر کابینہ میں اضافہ کیا گیا،عمران خان کے سامنے سب ہاں میں ہاں ملاتے ہیں،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں بٹ چکے ہیں،

لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر 

جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے بڑی بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کیا، گورنر پنجاب نے ایک ایک قدم قانون کے مطابق اٹھایا،گورنر پنجاب نے اپنی قانونی پوزیشن کو واضح کرنا بہترسمجھا،گورنرپنجاب نے اسپیکر کو خط لکھا جس کی کاپی وزیراعلیٰ کو بھی بھجوائی،گورنر پنجاب نے خط میں تمام وجوہات بیان کیںیہ گورنرکی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں،گورنر چاہیں تو وزیر اعلیٰ کو کل یا پرسوں ڈی نوٹیفائی کر دیں،فواد چودھری کے جی کلاس سے جھوٹ بول رہے ہیں،یہ کس کتاب میں لکھا ہےکہ صدر گورنرکوہٹانے کا اختیار رکھتے ہیں،فواد چودھری کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے،نہ انہیں آئین کا پتہ ہے نہ قانون کا ،ان سے 186 اراکین کی تعداد قیامت کے دن تک پوری نہیں ہو گی ان کے پاس اکثریت نہیں ہے،یہ کیوں وزیراعلیٰ بن کر بیٹھے ہیں،اگر انہیں کچھ بھی خیال ہوتا تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جاتے،12کروڑعوام کے صوبے کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے،سب کو معلوم ہے کہ مونس الٰہی کو کس طرح اربوں روپے دئیے گئے، پرویز الٰہی نے 2050 کیلئے لاہور کے ماسٹر پلان کی منظوری دیدی،ماسٹر پلان میں گرین ایریاز کو براؤن کر دیا گیا ہے،پرویزالٰہی نے جانے کے ڈر سے اپنے بیٹوں کیلئے اربوں روپے اکٹھے کئے،باتیں چل رہی ہیں کہ اس میں سابقہ خاتون اول کا بھی حصہ ہے، کالا دھن بنایا جا رہا ہے،ہم نے پہلے بھی بہت برداشت کیا اب بھی کریں گے،ہم نے عدالتوں کا حکم من وعن تسلیم کیا،ان کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لئے یہ اعتماد کا ووٹ لینے سے گریزاں ہیں،بہتر تو یہی ہے کہ یہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں،گورنر کی صوابدید ہے وہ کب اپنا فیصلہ صادر فرماتے ہیں،عمرچیمہ نے گورنر ہاؤس کو داغدارکیا ،بلیغ الرحمان آئین وقانون کے پابند ہیں اور رہیں گے،بلیغ الرحمان کوئی غیرآئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے،کل کو یہ معاملہ عدالتوں میں بھی جائے گا،آئینی وقانونی طور پر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہے، مونس الٰہی انوکھا لاڈلہ ہے،انگلی رکھتا ہے اور کہتا ہے ابو جی مجھے یہ پراپرٹی چاہیے،رینجرز اور ایف سی کو گورنر ہاؤس کیلئے طلب کیا گیا،

ہ پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

Comments are closed.