لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدیر پرویز الہٰی کے غنڈوں نے قبضہ کیا ہوا ہے-
باغی ٹی وی : لاہور اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی طرف سے 25 ارکان کو ابھی ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، تمام ارکان کے ساتھ اسمبلی کی طرف جا رہے ہیں لہذا اسمبلی کے دروازے کو کھولا جائے میں ایک تصویر ابھی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، پرویز الہٰی نے غنڈوں، بد معاشوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے-
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت
انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی آپ نےعادت بنالی ہےآپ اس ایوان کی بے حرمتی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے کئی بار اجلاس بلا کر ملتوی کیا، جب اجلاس بلایا گیا ہےتو ہر رکن کو شرکت کرنے کا حق ہے، ہم سب مل کر ساتھ جائیں گے اور اسمبلی کے دروازے کھلوائیں گے، اسمبلی کو سیل کرنا غیر آئینی غیر قانونی اقدام ہے۔
دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی
لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم کوبھی اسمبلی کےاندر نہیں جانے دیا گیا، آپ کے خلاف آئینی طور پر عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے آپ کےغیر آئینی اقدام کوعدالت میں چیلنج کریں گےاسمبلی کےاندر کچھ لوگوں کورات میں سلایا گیاجبکہ اسپیکر اسمبلی اپنے گھر کے اندر چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے،اسمبلی ضرور جائیں گےپارلیمانی روایات کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے یہ 12 کروڑ عوام کا ایوان ہے، انہوں نے پچھلے اجلاس میں بھی حملے کرائے تھے، ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کا حلف لیا ہے اور ہم اپنے حلف کی پاسداری کرتے رہیں گے۔